پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔
ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے ہاوس نے 80 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی، کولن منرو 45، صاحبزادہ فرحان 22 اور محمد رضوان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل، عبید شاہ اور کرس جورڈن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل 10 میں اب تک فتح سے محروم رہی تھی تاہم گزشتہ روز اپنے ہوم سٹیڈیم میں انہوں نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔
ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دی جب کہ تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے 120 رنز سے شکست دی۔