ایس پی ایس اے امتحان میں کامیاب امیدوار کی ڈگری جعلی نکلی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) ایس پی ایس اے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار کی ڈگری جعلی نکلی، امیدوار کو گریڈ 17 کی آسامی کےلیے کامیاب بتایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ایس اے امتحان میں نیا تنازع سامنے آیا ہے، امیدوار کو میڈیکل آفیسر گریڈ 17 کی آسامی کےلیے کامیاب قرار دیا گیا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر امیدوار کی ایم بی بی ایس ڈگری کو جعلی قرار دیا گیا۔
چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے رجسٹرار نے ڈگری جعلی ہونے کی تصدیق کی۔
راجہ انیش کمار کو ممبر اپیل کے روبرو دو بارہ 11 مارچ اور 15 اپریل کو طلب کیا گیا، پبلک سروس کمیشن نے بتایا کہ امیدوار نے اپنے جرم کا اعتراف کیا الزامات ثابت ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ جعلی ڈگری کا عقدہ کھلنے کے بعد راجا انیش کو 5 سال کیلئے ایس پی سی سی امتحانات سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔