بھارت کا پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، سندھ طاس معاہدہ معطل

Apr 23, 2025 | 21:10:PM
بھارت کا پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، سندھ طاس معاہدہ معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئےسندھ طاس معاہدہ بھی معطل کردیا۔

 بھارتی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے، سندھ طاس معاہد بھی معطل کردیا گیا ہے، اٹاری اور واہگہ بارڈرکو بند کررہے ہیں،بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفرنہیں کرسکیں گے۔

بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائےگا، بھارت پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید کم کررہا ہے، 2019 میں تعلقات کو ہائی کمشنر کی جگہ قونصلر تک کردیا تھا

بھارتی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی عملے کی تعداد کو 55 سے کم کرکے 30 تک لایا جائےگا۔

بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا  جبکہ بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ  پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود کر دیا جائے گا، بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 کردیا جائے گا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی سارک ویزہ استثنیٰ پروگرام کے تحت بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے، سارک اسکیم کے تحت جو بھی ویزے جاری کیے گئے وہ منسوخ سمجھے جائیں گے، سارک اسکیم کے تحت بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں واپس جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :  بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف مکروہ پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب