سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ منورہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Apr 23, 2025 | 21:22:PM
سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ منورہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان سے اہم ملاقات،ملاقات میں پاک سعودی دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس آمد پر گورنر مدینہ نےاسپیکر قومی اسمبلی کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ملاقات میں پاک سعودی دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم اُمہ کی یکجہتی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر اسپیکر سردار ایاز صادق  نے کہا کہ پاکستانی عوام مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ سے دلی عقیدت رکھتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب کی مانند ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پارلیمانی سفارتکاری دونوں اقوام کو مزید لانے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے، مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے،اسرائیل فلسطین میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کا خون بہا رہا ہے، اقوام عالم کو فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے جذبات اور تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔گورنر مدینہ نےمسلم اُمہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہفلسطین میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:عوام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن مسترد کر دیا ،مودی کے خلاف نعرے بازی