مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی، اداکارہ خوشبو کی درد ناک کہانی

Apr 23, 2025 | 22:24:PM
مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی، اداکارہ خوشبو کی درد ناک کہانی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ اور رقاصہ خوشبو نے انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی لیکن مجھے زبردستی اداکارہ بنایا گیا۔

خوشبو نے کہا کہ مجھ پر کافی ذمہ داریاں تھیں، میں پڑھ لکھ کر ٹیچر بننا چاہتی تھی لیکن میرا بچپن ایک ذمہ دار جوان شخص کی طرح گزرا۔

اداکارہ و رقاصہ خوشبو نے مزید بتایا کہ صرف 7 سال کی عمر سے کام شروع کیا تھا اور محض 11 سال کی عمر میں ہیروئن بن گئی تھی۔

خوشبو نے مزید کہا کہ میں آج بھی کام کر رہی ہوں حالانکہ مجھے پڑھنے کا شوق تھا لیکن تعلیم رکوا کر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خوشبو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ زندگی میں کئی بار دھوکہ ملا، اب کسی پر یقین نہیں رہا، میں نے دوستوں، رشتے داروں کی مدد کی لیکن مجھے صرف دھوکا ملا۔

یہ بھی پڑھیں :اداکاری کا جنون, بھارتی نوجوان نے مکیش امبانی کی ملازمت چھوڑ دی