احمد مسعود کے انکار کے بعد طالبان کی صوبہ پنجشیرکی طرف پیش قدمی ، ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغان طالبان نے احمد مسعود کے انکار کے بعد صوبہ پنجشیرکی طرف پیش قدمی شروع کردی۔
افغان اردو ویب سائٹ کے مطابق طالبان کاکہناہے کہ احمد مسعود کے انکار کے بعد وادی پنجشیر پر حملے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق قاری فصیح الدین پنجشیر پر حملے کی قیادت کر رہے ہیں اور دو چیک پوسٹس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
قندھار سے طالبان کا یونٹ پنجشیر جاتے ہوئے
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 22, 2021
احمد مسعود کے انکار کے بعد وادی پنجشیر پر حملے کا فیصلہ کیا گیا ہے pic.twitter.com/0rP7jkzbKo
اطلاعات کے مطابق قاری فصیح الدین پنجشیر پر حملے کی قیادت کر رہے ہیں۔ دو چیک پوسٹس پر قبضہ کر لیا گیا ہے pic.twitter.com/6VVCpkLeMg
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 22, 2021
واضح رہے کہ صوبہ پنجشیر افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کے کنٹرول میں ہے جبکہ طالبان نے انہیں صوبہ حوالے کرنے کیلئے چند گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔احمد مسعود نے غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے شدت پسندی کو ختم کرنے کیلئے طالبان کے ساتھ مل کر وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوتی ہے تو ایسی صورت میں وہ اپنے والد کا خون معاف کرنے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے سے باز رہے: گلبدین حکمت یار