مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی آج لندن میں ہوئی۔ جنید صفدر کا نکاح سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا ہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے آن لائن بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بہو اور بیٹے کی تصاویر جاری کی ہیں اور دونوں کو دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کے والد و جنید صفدر کے نانا نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔
اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے ♥️???????? pic.twitter.com/AJTUzxl2xQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 22, 2021
واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر رہے۔
مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے حکومت سے درخواست نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مریم نواز نے بیٹے کی لندن میں شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شادی کارڈ شیئر کر کے کیا تھا۔
My son Junaid’s nikah with Ayesha Saif-ur-Rahman Khan will take place in London on 22nd August Insha’Allah. Unfortunately, I will not be able to attend the ceremony owing to blatant victimisation, bogus cases and my name on ECL. 1/2 pic.twitter.com/7HYrm5mNaH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی شادی والے ہال کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے ۔۔ویڈیوز وائرل