(24نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے ) نے آج بھی کابل کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا ۔
ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ ایچ خان کے مطابق کابل کیلئے آج تین پروازوں کا پلان ترتیب دیا تھا جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ پی آئی اے نے کابل کیلئے آج تین پروازوں کاپلان ترتیب دیا تھا۔ صرف آج کیلئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں ۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے مقامی لوگوں کو کابل سے انخلا کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس وجہ سے پہلے سے تیار فہرستوں کے مطابق مسافروں کی بورڈنگ میں دشواری کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ۔۔ گرفتار ملزموں کی تعداد 126 ہوگئی