مودی سرکار کو اپنی محدود سوچ ترک کرنا ہوگی۔۔ شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل پر بھارتی میڈیا کاپروپیگنڈہ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیاا پر ان کے کابل جانے کا واویلا اور غیرذمہ دارانہ گفتگو کی گئی، غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے ان کی اپنی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن مخالف قوتیں آج بھی متحرک ہیں، پاکستان کو نیچا دکھانے کی سوچ پر کار بند رہ کر بھارت افغانستان یا خطے کی کوئی خدمت نہیں کرے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے گفتگو ہوئی، جس میں انہیں مختلف ممالک کے سفارتی عملے اور شہریوں کے کابل سے انخلا میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت سے آگاہ کیا ۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے خطے کے اہم ممالک کا دورہ کروں گا۔ تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، ایران کی قیادت سے مشاورت کروں گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہنے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے چین کے ساتھ ہماری گفتگو ہو چکی ہے، افغانستان کثیرالنسلی ملک ہے، اس لیے چاہتے ہیں افغانستان میں جو حکومت آئے وہ وسیع البنیاد اور اجتماعیت کی حامل ہو، یہ بات ذہن میں رکھنی چاہے کہ اب بھی افغانستان میں امن مخالف قوتیں اسپائیلرز متحرک ہیں، وہ نہیں چاہتیں کہ افغانستان میں دیرپا امن ہو۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان حکومت تسلیم نہیں ۔۔احمد مسعود نے ہتھیار ڈالنے سے انکارکردیا