اوباش افراد کی اغوا کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ملزم لفٹ دینے کے بہانے خاتون کو اغوا کرکے نامعلوم حویلی میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کے علاقے میں خاتون سے مبینہ گینگ ریپ کا انکشاف۔ملزم حسن نے کرائے کی گاڑی میں لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھایا۔ملزم نے نشہ آور جوس پلایا جس سے خاتون بے ہوش ہو گئی۔بے ہوش ہونے کے بعد ملزم حسن نامعلوم حویلی میں لے لیاگیا جہاں اسد اورہاشم پہلے سے موجود تھے۔
تینوں ملزموں نے اسلحہ کے زور پرکئی روز تک حبس بے جا رکھا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، بعد ازاں ای الیون چھوڑ گئے۔
گولڑہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزم حسن ،اسد اور ہاشم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،خاتون فرح اصغر پر اسلام آباد میں چوری کے دو مقدمات بھی درج ہیں۔ گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے اور واردات کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کے پیچھے کتے پڑ گئے ۔۔ ویڈیو وائرل