پنچ شیر پر قبضہ کے لئے طالبان اور مزاحمتی فوج میں لڑائی 

Aug 23, 2021 | 15:09:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صوبہ پنج شیر کے لئے طالبان اور شمالی مزاحمتی فوج کے درمیان لڑائی کا آغاز ، شمالی مزاحمتی فوج نے 300 طالبان جنگجوﺅں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان نے جانی نقصان کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان رہنما امراللّٰہ صالح کا کہنا تھا کہ طالبان نے پنج شیر وادی کے داخلی راستے کے قریب افواج اکٹھی کرنے کی کوشش کی ہے، طالبان کو اس سے قبل اندراب وادی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مزاحمتی افواج نے سالنگ ہائی وے بند کر دی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان نے امراللّٰہ صالح کے تازہ ترین بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہ اپنے جنگجوﺅں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت بنانے کیلئے افغان سیاسی رہنماﺅں سے گفتگو جاری ہے، نئی حکومت کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان حکومت تسلیم نہیں ۔۔احمد مسعود نے ہتھیار ڈالنے سے انکارکردیا

مزیدخبریں