افغانستان میں امن و استحکام کیلئے دعاگو ہیں: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ طالبان نے یقین دلایا ہے افغان سرزمین ٹی ٹی پی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغانستان کے حالات کی وجہ سے سی پیک اور اہم ہوگیا، اقتصادی راہداری کے خلاف عالمی سازشیں جاری ، بھارت منصوبے کی کامیابی نہیں چاہتا، افغانستان میں امن و استحکام کیلئے دعاگو ہیں، وہ تمام لوگ جو کابل سے آنا چاہیں وہ وزارت داخلہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کیخلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں، بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا، سی پیک کمپنیوں کو پاک فوج سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔طورخم بارڈر پر لوگوں کو لا رہے ہیں، پاکستان آنیوالوں میں امریکی بھی شامل ہیں، لوگوں کو کابل ایئرپورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں۔ ہم وزارت داخلہ کی ایک آن لائن ہیلپ لائن قائم کر رہے جس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز بھی رابطے میں ہونگے ،پاکستان افغانستان میں مکمل امن کے لئے دنیا کے ساتھ مل کر کام کرئے گا ۔