افغانستان سے شہریوں کا انخلا، جرمن سفیر کی پاکستان کے  کردار کی تعریف 

Aug 23, 2021 | 18:06:PM
افغانستان سے شہریوں کا انخلا، جرمن سفیر کی پاکستان کے  کردار کی تعریف 
کیپشن: پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شیلاگ ہیک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شیلاگ ہیک نے افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق جرمن سفیر برن ہارڈ شیلاگ ہیک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر شاندار تعاون پر پاکستانی حکام کی کارکردگی کو سراہا۔برن ہارڈ شیلاگ ہیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان سے جرمن سفارتی عملے، شہریوں اور دیگر اتحادیوں کا انخلا ممکن نہ تھا۔انہوں نے ٹویٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی تعداد میں غیرملکیوں کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔جرمن سفیر نے ’پاک جرمن دوستی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے رومن انگریزی میں بہت شکریہ بھی لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں کشمیر کونسل,پی ٹی آئی3اورپی پی پی1سیٹ پر کامیاب