چینی سفیر کی فضل الرحمان سے ملاقات۔سی پیک کیلئے خدمات کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے چائنہ کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے تعلقات اور خطے کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور چین کی دوستی کو سراہا اور کہاکہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور با اعتماد ساتھی ملک ہے ۔پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور بڑے منصوبے قابل ستائش ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیرنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے چین کی حکومت آپ کی خدمات کر سراہتی ہے۔چینی باشندے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔چینی سفیر نونگ رونگ نے مولانا فضل الرحمان کو اعزازی شیلڈ بھی دی ۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بال کیوں کٹوائے ۔۔دلچسپ ویڈیو وا ئرل