مغربی فوجوں کےافغانستان سےحتمی انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی،طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)طالبان کا کہنا ہے کہ مغربی فوجوں کے افغانستان سے حتمی انخلا کی ڈیڈ لائن کو 31 اگست سے آگے توسیع نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ یہ ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لئے ریڈلائن ہے اور اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔سہیل شاہین نے کہا کہ ایسی کسی بھی توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہو گی جس کا ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بہتر زندگی کے لئے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔اس کے علاوہ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا مکمل ہونے تک حکومت اور کابینہ کا اعلان نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ کسی مغربی حکومت یا ان کے نامزد اہلکار نے ابھی تک انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لئے طالبان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں کشمیر کونسل,پی ٹی آئی3اورپی پی پی1سیٹ پر کامیاب