(ما نیٹر نگ ڈیسک) ہزاروں افغا نی باشندے اب بھی ایسے ہیں جو افغانستان چھوڑنے کے انتظار میں ہیں۔ انہی لوگوں میں افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی بھی شامل ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر جنرل ولی محمد احمد زئی کی ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایئر پورٹ پر قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے روایتی شلوار قمیض پہن رکھی ہے اور کندھے پر رومال رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرضی کا گانا نہ لگنے پر دلہن کا حیرا ن کن اقدا م ۔۔ویڈیو وائرل
یا د رہے کہ رواں ماہ طالبان نے افغانستان میں فتوحات کا سلسلہ شروع کیا تو صدر اشرف غنی نے 11 اگست کو آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا تھا۔جنرل ولی محمد کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر افغانستان کی سابق انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بال کیوں کٹوائے ۔۔دلچسپ ویڈیو وا ئرل