مدرسے میں طالبہ سے مبینہ زیا دتی کر نے وا لا مفتی گرفتار۔۔سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پولیس نے مدرسے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو ایک ہفتے بعد آخر کا ر گرفتار کر ہی لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں واقع ایک مدرسے میں 16 سالہ طالبہ کو مدرسےکے معلم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ طالبہ نے الزام عائد کیاکہ ایک خاتون استاد نے بھی ملزم کا ساتھ دیا، اس سے پہلے بھی ایک طالبہ سے زیادتی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بال کیوں کٹوائے ۔۔دلچسپ ویڈیو وا ئرل
طالبہ پر تشدد اور مبینہ زیادتی کا مقدمہ 17 اگست کو تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تاہم متعدد کوششوں کے باجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔آج مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز نے ضلعی عدالت میں ضمانت کی درخواست کی جس پر عدالت نے 30 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:مینا ر پا کستان واقعہ ۔۔عائشہ کو کن ملزموں کے چہرے یاد ۔۔انہیں تھپڑ اور جوتے کیوں مارے؟ سب کچھ بتا دیا
اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو اپنی گرفتاری سے بچنےکے لیے مزاحمت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے مقدمے میں عبوری ضمانت کروائی تھی۔پولیس کے مطابق مدرسےکے دیگر اساتذہ اور عملے کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے اور ملزم کو فرار ہونے میں مدد دینے پر ملزم شاہ نوازکےبھائی، بھتیجے اور منتظم مدرسہ کے بیٹےکو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کیاگیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کیا گیا ہے، ایک میڈیکل رپورٹ میں بچی پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، مکمل میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش آگے بڑھائی جائےگی۔
پیرودھائی کے علاقہ میں مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا معاملہ۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) August 23, 2021
راولپنڈی پولیس نے ملزم مفتی شاہ نواز احمد کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق SSP انویسٹیگیشن اور SP راول تفتیش کی براہ راست نگرانی کریں گے۔ میرٹ پر تفتیش مقدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔ pic.twitter.com/udtPaaHx4L
یہ بھی پڑھیں:جاؤ، دنیا بدل دو۔۔ سٹیو جابز کا 1980 میں دستخط کردہ کمپیوٹر آپر یٹنگ مینوئل کروڑوں میں نیلام