کراچی:سی ویو پر 35 روز سے پھنسا جہاز نکل گیا

Aug 23, 2021 | 19:12:PM

(24 نیوز) کراچی میں کلفٹن کے سی ویو پر 35 روز سے پھنسا جہاز نکل گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور علی زیدی نے جہاز کے سی وردی ہونے اور تمام اخراجات کی ادائیگی تک جہاز تحویل میں رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 19 جولائی کو کلفٹن کراچی کی ریت میں پھنسنے والے اس جہاز کی جان آخر کار ساحل سے چھوٹ ہی گئی اور یہ ساحل سے ڈیڑھ سو میٹر دور چلا گیا ہے۔ہائی ٹائیڈ ہونے پر کرین بارج کی مدد سے جہاز کو 150 میٹر دور تک سمندر میں دھکیل دیا گیا اور اس کا رخ 60 ڈگری سمندر کی جانب ہوگیا لیکن لو ٹائیڈ ہونے پر آپریشن روک دیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امورنے موقع پر پہنچ کرمیڈیا سے بات کی اور بتایا کہ جہاز کو نکال کر پورٹ پر پہنچا دیا جائے گا جہاں اسے سی وردی کیا جائے گا اور اس کے بعد کے پی ٹی کے چارجز لئے جائیں گے اس کے بعد بھی اگر یہ لمبے سفر کے قابل نہ ہوا تو اسے ٹوو  کرکے بھیجا جائے گا لیکن اس وقت تک یہ سرکاری تحویل میں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی فوجوں کےافغانستان سےحتمی انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی،طالبان

مزیدخبریں