(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ورینہ حسین افغانستان سے آنے والی ویڈیوز دیکھ کر پریشان ہو گئیں اور اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ 20 سال قبل جنگ کی وجہ سے ان کے اہلخانہ کو افغانستان چھوڑنا پڑا تھا،اداکارہ کا کہناتھا کہ اس وقت وہ بچی تھیں اور کئی سالوں سے انڈیا میں رہ رہی ہیں ،مگر ان کے ملک کی یادیں ان کے ذہن میں اب بھی تازہ ہیں ۔
ورینہ حسین نے کہاکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان ملک پر قابض ہو گئے ہیں اور اسے دوبارہ اسلامی امارات کا نام دیدیاگیا۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے آبائی ملک افغانستان کی صورتحال پر انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ 20 سال قبل بھی جنگ کی وجہ سے ان کے خاندان کو ملک بدر ہونا پڑا،اب میں دیکھ رہی ہوں کہ دوسرے کئی خاندان اپنے گھرچھوڑنے پر مجبور ہیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ورینہ حسین جنہوں نے 2018 میں سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کیساتھ فلم لویاتریٰ سے اپنے کیئریئرکا آغاز کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ و روسی ماڈل کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد