الیکڑونک ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی دونوں غیر آئینی،مریم اورنگزیب 

Aug 23, 2021 | 19:32:PM

(24  نیوز) مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکڑونک ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں کو مسترد کرتے ہیں،عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈوےلپمنٹ اتھارٹی دونوں غیر آئینی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین الیکشن چوری کرنے کا نیا منصوبہ ہے اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس دھوکے کو چھپانے کا بندوبست ہے ۔الیکشن چور وزیراعظم کی الیکڑونک اصلاحات اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کالا شاہ قانون ہے ،الیکشن ریفارمز کا غیر آئینی قانون پارلیمان میں بلڈوز کروایا اور اب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کو پاس کرانے کی تیاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی لانے سے آپ کی نالائقی ، نااہلی اور کرپشن نہیں چھپے گی۔عوام کا ووٹ دینے کا حق چھیننے دیں گے اور نہ ہی اظہار کی آئینی آزادی سلب کرنے دیں گے ۔مغرب کی مثالیں دینے والا آئینی حقوق، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے معاملے میں بدترین آمرنکلا ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ ان کی سرپرستی میں کرپشن جاری رہے اور کوئی نہ بولے ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ آٹا،چینی، دوائی، گیس، بجلی کے نام پر قوم کو لوٹتے رہیں اور کوئی نہ بولے ،چور کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ چاہتا ہے کہ کشمیر فروشوں سے کوئی سوال نہ کرے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی چاہتی ہے کہ ان کو کوئی بے نقاب نہ کرے ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ وہ ملک کی معیشت کو قتل کریں، بےروزگاری کا عذاب لائیں اور کوئی نہ بولے ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ وہ ملک اور عوام کے مفادات کو اپنی کرپشن نالائقی کی بھٹی میں پھینکیں اور کوئی تنقید نہ کرے،عمران صاحب سچ بولنے والوں کو آپ ختم نہیں کرسکتے اور نہ ان کی زبانوں کو غلام بنا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی فوجوں کےافغانستان سےحتمی انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی،طالبان

مزیدخبریں