(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ خواتین کے تحفظ کیلئے فرد، ریاست اور معاشرہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
کتاب ”دختران پاکستان“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے بتایا کہ مسلم معاشرے میں خواتین کو خاص مقام حاصل ہے، اسلام میں خواتین کے احترام کی خاص تلقین کی گئی ہے،گزشتہ ہفتے خواتین کے ساتھ ہونے والے دو واقعات سے بہت تکلیف پہنچی۔
انہوںنے کہاکہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کو جلد سزا دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کے معاشرتی تحفظ سے متعلق قوانین موجود ہیں ، عمل کافقدان ہے،ترقیاتی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کیلئے بلندہمت و حوصلہ ضروری ہے،سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے افغانستان کیوں چھوڑا؟؟؟اہم انکشافات
خواتین کا تحفظ ۔ ریاست اور معاشرہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔صدر مملکت
Aug 23, 2021 | 19:52:PM