طبیعت ناساز۔۔آصف زرداری نے ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی جس میں سابق صدر نے موقف اختیار کیا کہ طبیعت ناسازی کے باعث منگل کو عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا،اسلام آباد ہائی کورٹ حاضری سے استثنیٰ منظور کرے۔
تفصیلات کے مطابق درخوراست میں کہاگیاکہ لاہور میں درخواست گزار کی طبیعت ناساز ہوئی، آصف زرداری نے 23 جون چیک اپ کی رپورٹ بھی درخواست کیساتھ منسلک کردی،شیخ زید ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کیساتھ منسلک ہے ،آصف زرداری نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری نے نیویارک اپارٹمنٹ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکڑونک ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی دونوں غیر آئینی،مریم اورنگزیب