(24نیوز) سیلفی کے جنون نے 2نوجوانوں کی زندگیاں داﺅ پر لگا دیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے موہڑہ صادق کے 2دوست عمر اسلم اورممتاز مرتضیٰ سیرو تفریح کے لئے وادی نیلم آئے تھے۔
تانگہ سٹینڈ کے قریب ایک نوجوان سیلفی بناتے ہوئے پیر پھسلنے سے دریا میں جا گرا، دوسرا اس کو بچاتے ہوئے دریا میں کود پڑا۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں رات گئے تک نوجوانوں تلاش جاری تھی،واضح رہے کہ دریائے نیلم کا بہاﺅ بہت تیز ہوتا ہے۔اس میں تیرنا بھی ایک مشکل کام ہے۔اور ایک عام آدمی کا گر کر نکلنا ایک معجزہ ہی ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سا بق افغان آرمی چیف کے ملک چھوڑنے کی ایسی تصویر سا منے آگئی کہ آپ کی بھی ہنسی چھو ٹ جا ئے گی
سیلفی کا جنون۔2نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے
Aug 23, 2021 | 20:19:PM