عمران نیازی اینڈ ٹولہ سی پیک کیخلاف انٹرنیشنل سازش کا حصہ ہے : رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی اینڈ ٹولہ سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش کا حصہ ہے ۔
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ 23 غیرقانونی فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے پیسے منگواکر ملک کے خلاف سازش کرنے والے کہہ رہے ہیں سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے خلاف اس ملک پر مسلط کئے گئے وزیراعظم کے ذریعے سازش ہورہی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ سی پیک کے خلاف سازش میں پاکستان میں مسلط ٹولہ ملوث ہے نوازشریف نے خطے کو تحفہ دیا تھا، 2018 تک اس پرتیز رفتارعمل کو ساری دنیا جانتی ہے جب سے عمران نیازی کی حکومت مسلط ہوئی، سی پیک پر عمل درآمد رک چکا ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ عمران نیازی اینڈٹولے نے سی پیک پر الزامات لگائے ، اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی عمران نیازی اینڈ کمپنی کے دور میں جے سی سی کا اجلاس بھی نہیں ہوسکا ۔
یہ بھی پڑھیں: آج ایسی کوئی وزارت نہیں جہاں اربوں کا سکینڈل نہ ہو،شاہدخاقان عباسی