بھارت میں مسلمانوں کا جینا محال، ایک اور نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مودی سرکارکے دور میں بھارت میں مسلمانوں کا جینا اجیرن ہوگیا، ہندﺅوں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اندور میں چوڑیاں بیچنے والے مسلمان کو 4 سے 5 افراد کے گروہ نے مبینہ طور پر جعلی ہندو نام استعمال پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،مشتعل افراد نے مسلمان نوجوان کی چوڑیاں بیگ سے نکال کر پھینک دیں اور پھر مارا پیٹا،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تشدد کرنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
دریں اثنا وزیر داخلہ نے بھی الزام عائد کیا کہ متاثرہ شخص جعلی ہندونام استعمال کررہا تھااور اس سے 2 کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سا بق افغان آرمی چیف کے ملک چھوڑنے کی ایسی تصویر سا منے آگئی کہ آپ کی بھی ہنسی چھو ٹ جا ئے گی