افغانستان: طالبان کا تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ

Aug 23, 2021 | 21:51:PM

(24 نیوز) افغان طالبان نے افغانستان بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن نہیں لگائی جائے گی جبکہ اس حوالے سے 20 صوبائی گورنرز سے بھی ملاقات کریں گے۔

طالبان رہنما نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں اس وقت بھی تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں تاہم جلد ہی پورے ملک میں بھی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے خواہشمند نہیں ہیں اور تعلیمی اداروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔طالبان کمانڈرز جلد 34 میں سے 20 صوبوں کے سابق گورنرز اور بیوروکریٹس سے ملاقات کریں گے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔افغان طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں کسی کو بھی نہیں ملک چھوڑنے سے نہیں روکا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے انخلا درست ۔اب نہ تو کب نکلتے؟۔۔جوبائیڈن

مزیدخبریں