(ما نیٹر نگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ عرشی خان کو طالبان کا خوف ، افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اب اس رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق ’بگ باس‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان افغانستان میں بدلتی صورتحال کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنی رہی ہیں جس کی وجہ ان کی حالیہ ویڈیوز ہیں جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہے اور ان کے والد افغانستان سے ہجرت کرکے بھارت آئے اور اب ہم ہندوستانی ہیں۔
اداکارہ نے ایک انٹریو میں کہا کہ میرے والد نے اپنے ایک دوست کے بیٹے سے میری منگنی کروائی تھی جو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی ہے اور یہ رشتہ گھروالوں کی رضامندی سے ہوا تھا البتہ منگنی کے بعد ہم دونوں دوست بن چکے ہیں اور ہماری بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے تاہم اب یہ رشتہ مزید قائم نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شوہر کی گرفتاری کےبعد شلپا شیٹی نے یو گا کا سہا را لے لیا۔۔ویڈیو وا ئرل
عرشی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے ٹیک اوور کے بعد میرا نہیں خیال کے میرے گھر والے بھی اب اس رشتے کو جاری رکھیں گے، وہ اس کے بجائے میرے لیے اب بھارت میں ہی کوئی رشتہ تلاش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دلہن کا شادی سے قبل ایسا اقدا م کہ دولہا بھی طیش میں آگیا