پنجاب میں ایمرجنسی نافذ

Aug 23, 2022 | 09:41:AM
سیلابی صورتحال,وزیر اعلیٰ پنجاب,ریلیف آپریشن, پاک فوج ,24نیوز
کیپشن: پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری  پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آفت زدہ قرار دے کر وہاں آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب میں سیلاب اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ راجن پور،تونسہ، ڈی جی خان اور عیسیٰ خیل میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانہ اور مالیہ معاف کرنے کا اعلان کیا ۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی عائد
ان کا کہناتھاکہ پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد کی جس پر کور کمانڈر ملتان کا تہہ دل سےمشکورہوں، پاک فوج کے تعاون سے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہوا۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ  نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کی کہ پانی تباہی مچاتاہواضائع ہوتاہے، اسےمحفوظ بنانےکی منصوبہ بندی کی جائے۔

یاد رہے خیبرپختونخوا حکومت نے 4 اضلاع میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسمٰعیل خان، بالائی و زیریں چترال اور بالائی کوہستان کے اضلاع میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔