پنجاب حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

Aug 23, 2022 | 09:50:AM

(ویب ڈیسک) مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے پنجاب حکومت نے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی کی رقم 1 ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے پر غور شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ، پستول برآمد

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی فراہم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی کی رقم میں اضافے کی سفارش کی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے ایک کروڑ خاندانوں کو راشن کی خریداری پر 100 ارب روپے کی سبسڈی ملے گی اور اگر سبسڈی کی رقم استعمال نہیں ہوئی تو وہ اگلے ماہ کی سبسڈی میں شامل ہو جائے گی۔

چیئرپرسن پروگرام نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد قریبی کریانہ سٹور سے آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں خرید سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں