(24نیوز)کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے جبکہ 270 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 286 ٹیسٹ کئے گئے ، 116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے.