9 نشستوں پر الیکشن رکوانے کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Aug 23, 2022 | 10:22:AM
 اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف کیس میں 9 نشستوں پر الیکشن رکوانے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر آرڈر جاری کروں گا
کیپشن: 9 نشستوں پر الیکشن رکوانے کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف کیس میں 9 نشستوں پر الیکشن رکوانے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر آرڈر جاری کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انکے تمام استعفے پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں، ہم نے آپ سے پوچھا تھا کہ بتا دیں استعفے منظور ہوئے تھے یا نہیں، سپیکر قومی اسمبلی کے وکیل عرفان قادر نے استدعا کی کہ ہم پیراوائز کمنٹس جمع کرانا چاہتے ہیں جن میں عدالت کو بتائیں گے کہ اسوقت صورتحال کیا تھی، جب یہ سب ہوا، اگر سپیکر ممبران سے تصدیق کرلیں تو اس میں غلط کیا ہے۔

 عدالت نے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ پہلے قائم مقام سپیکر نے استعفے منظور کرلئے تھے، ایک قائم مقام سپیکر نے آرڈر کیا تو اس میں کیا مسئلہ ہے ؟ عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ اتنا سیدھ نہیں ہے جتنا آپ کو بتایا جا رہا ہے، عرفان قادر نے کہا کہ انکو دیکھیں کہ ایک شخص 9 نشستوں پر اکیلا الیکشن لڑ رہا ہے، یہ عدالت کو سیاسی معاملات میں گھسیٹ رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کی آئین اجازت دیتا ہے، کوئی بھی جماعت جیتے عوام کو فیصلہ کرنے دیں، فیصل چودھری نے کہا کہ ہم کل کراچی میں بھی جیت گئے ،یہ ہم سے ڈر رہے ہیں، 9 الیکشن یا تو 123 کے ساتھ ہوں یا عدالت 123 کا آرڈر کر دے۔