مشہور ہالی ووڈ ماڈل کو لوٹنے والے ڈاکو کا بڑا بیان سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) 2016 میں معروف امریکی ماڈل کو لوٹنے والے ڈاکوؤں میں سے ایک نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم کارڈیشین کو تھوڑا کم دکھاوا کرنا چاہیے کیونکہ ان کے اس طرح سے دکھاوے سے لوگ ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق کم کارڈیشین کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے افراد میں سے ایک شخص یونس عباس نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کم کارڈیشین کو’تھوڑا کم دکھاوا کرنا چاہئے‘۔
یہ شخص ان 12 افراد میں سے ایک ہے جنہوں نے 2016 میں فرانس کے فیشن ویک میں شرکت کے لیے کرائے پر لی ہوئی لگژری رہائش گاہ میں ماڈل کو یرغمال بنا کر ان سے زیورات اور لاکھوں روپے لوٹ لیے تھے۔ڈاکوؤں نے کم کارڈیشین کو باندھ کر ان سے بندوق کی نوک پر تقریباً نو ملین یورو ($10.8 ملین) لوٹے تھے جوکہ فرانس میں دو دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی قرار دی گئی تھی۔
View this post on Instagram
ڈکیتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مذکورہ شخص نے بتایا کہ کارداشیان کو لوٹنے کا خیال تب آہا جب سوشل میڈیا پر بار بار اُسے اپنے زیورات اور پیسوں کی نمائش کرتے ہوئےدیکھا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ ’کیونکہ وہ بےحد پیسے اُڑا رہی تھیں اور دکھاوا کر رہی تھیں تو ہم نے سوچا کیوں نہ ہم ہی یہ پیسے جمع کرلیں‘۔ملزم کا مزید کہنا تھا کہ’کم کارڈیشین کو ان لوگوں کے لیے پیسوں کا تھوڑا کم دکھاوا کرنا چاہیے جو اس کے متحمل نہیں ہیں، کچھ لوگوں کے لیے یہ اشتعال انگیز ہے‘۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ 3 اکتوبر 2016 کو رات کے ڈھائی بجے کم کارڈیشین کو لوٹنے والے ان تمام ڈاکوؤں کی عمر 60 اور 70 کے قریب تھی، جنہوں نے پولیس کا روپ دھار کر ماڈل کو لوٹا اور انہیں باندھ کر باتھ ٹب میں ڈال دیا تھا، پولیس نے اس گروپ کو ’دادا ڈاکو‘ کا نام دیا تھا۔