(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے صارفین کے لیے کچھ نئے فیچرز کے اضافے کے لیے آزمائش کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے معلوم ہو سکے گا کہ کسی بھی صارف کی ٹویٹ کو کتنے افراد نے پڑھا یا دیکھا؟ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ٹویٹر پر ان دنوں کچھ نئے فیچرز کی آزمائش جاری ہے۔
اس وقت ٹویٹ کو لائیک کرنے والے افراد کی تعداد صارف کو نظر آجاتی ہے مگر نئے فیچر کے بعد اسے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ اس کی ٹویٹ کو کس نے دیکھا یا پڑھا مگر اس نے ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا۔
اس فیچر میں ہر صارف کی ٹویٹ پر آنکھ یا اس سے ملتا جلتا نشان نظر آئے گا جسے کلک کرنے سے ٹویٹ کو دیکھنے والے افراد کی تعداد معلوم ہوسکے گی۔
یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ گروپ میں اپنا فون نمبر کیسے چھپائیں؟؟نیا فیچر متعارف
فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکورہ فیچر میں آنکھ کے نشان پر کلک کرنے سے ان افراد کے نام بھی سامنے آئیں گے یا نہیں جنہوں نے ٹویٹ کو دیکھا یا پڑھا۔اس کے علاوہ ٹویٹر پر ایک اور فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے جس میں صارفین کے پروفائل پر ویریفائیڈ موبائل نمبر کا لیبل نظر آئے گا۔
یہ فیچر ان افراد کے پروفائل پر بھی کام کرے گا جن کا اکاؤنٹ ویریفائڈ یعنی بلیو ٹک کے ساتھ نہیں ہوگا۔ یہ واضح نہیں کہ مذکورہ فیچر کے تحت ٹویٹر کس طرح موبائل نمبر کی تصدیق کرے گا۔ لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ اس کے تحت ٹویٹر تمام ممالک کی حکومتوں یا فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بھی اشتراک کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: اسنیپ چیٹ نے 'ڈیسک ٹاپ' ورژن متعارف کرادیا