پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنیکا کیس: 6 ستمبر تک جواب طلب

Aug 23, 2022 | 11:08:AM
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر الیکشن کمیشن سے چار ہفتے کا وقت مانگ لیا
کیپشن: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنیکا کیس: الیکشن کمیشن سے بڑا حکم آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر الیکشن کمیشن سے چار ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ: پنجاب اسمبلی سے اہم خبر آگئی

 الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش نہ ہوئے، معاون وکیل نے بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

 تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے اور جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکی تھی۔

معاون وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں، جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے، کم از کم دو ہفتے کا وقت تو دیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔