بلاول کا سندھ میں بارش کے متاثرین کے لیے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہاں دیکھیں تباہی ہی تباہی ہے، مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کرنی ہے، بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 25 ہزار روپے متاثرین کو دیےجائیں گے جب کہ اگلے مرحلےمیں بحالی کاکام کیاجائےگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے پہلے بھی درخواست کی تھی اب پھر سے امدادمیں اضافے کی ڈیمانڈ ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں بارش کے متاثرین نے سرکار کی طرف سے راشن، ٹینٹ اور سہولیات کی عدم فراہمی پر بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑیاں روک دی تھیں ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اور خاندان کھلے آسمان تلے بھوکے بیٹھے ہیں اور انتظامیہ ان سے ملنے کو بھی تیار نہیں۔