شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہو گئے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی، قطر میں پاکستانیوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی،قطر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جو 24 اگست کو مکمل ہو جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہءِ قطر کیلئے اسلام آباد سے دوحہ روانہ۔
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 23, 2022
وزیرِ اعظم امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم کا دورہءِ قطر، پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
????????????????????#PMVisitsQatar pic.twitter.com/xcJfAodr36
خیال رہے کہ شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔