فٹبال ورلڈ کپ میں 3 ماہ باقی، لاکھوں ٹکٹیں فروخت

Aug 23, 2022 | 11:26:AM

(ویب ڈیسک) دنیا بھر کے شائقینِ فٹ بال کو فیفا ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے جس کے شروع ہونے میں تقریباً تین ماہ کا وقت رہ گیا ہے اور جنون کا یہ عالم ہے کہ ٹورنامنٹ کی 24 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔

فیفا انتطامیہ کے مطابق سب سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والوں میں ورلڈ کپ کے میزبان قطر کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری شامل ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ قطر ایئرویز اور گلف ائیرویز ورلڈ کپ کے شائقین کو لانے لے جانے کی ذمہ داری لیں گے۔ مسافر طیاروں کی یہ شٹل سروس دوحہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان چلے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے معاونت کا فیصلہ

فیفا انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کا اگلا مرحلہ ستمبر میں شروع کرنے کا امکان ہے۔ قطر کی آبادی کے تقریباً نصف یعنی بارہ لاکھ لوگوں کے خلیجی ممالک سے ورلڈ کپ دیکھنے آنے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ قطر اور فیفا منتظمین کے لیے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ وہ شائقین، دنیا بھر سے آنے والی ٹیموں اور ٹیموں کے ساتھ آنے والے سٹاف کے لیے رہائش کا بندوبست کیسے کریں گے۔ اس کے لیے بحری جہازوں اور صحرا میں کیمپ لگائے جارہے ہیں تاکہ رہائشی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔

مزیدخبریں