مون سون کے نئے سپیل سے متعلق الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مون سون کے نئے سپیل سے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا،آج سے26 اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں,26 اگست تک ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں سے مزید پانی آنے کا خطرہ ہےجس سے دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا اندیشہ ہے۔ کوہ سلیمان، سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں رات میں بارش کی توقع ہے تاہم کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد،دادو اور سکھر میں بھی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،شہباز گل کی جگہ نیا چیف آف سٹاف مقرر کردیا