سیاسی ہلچل: فواد چودھری نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Aug 23, 2022 | 12:45:PM

 (ویب ڈیسک) شہباز گل کی گرفتاری کے بعد سیاسی کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اپنی حکومت پر برس پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس: وفاقی حکومت کا عمران خان کو پہلا بڑا سرپرائز

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے پنجاب حکومت کے اپنے ہی وزراء کو کھری کھری سنا دیں۔

 فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صوبائی حکومتوں پر واضع کر دوں لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کیلئے نہیں دئیے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو، 25 مئی کے واقعات ہوں یا شہباز گل اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور ٹارچر آپ نے کارکنوں کو مایوس کیا ہے، اسلام آباد کے 25 کلومیٹر پر حکومت کرنے والے بدمعاش بنے بیٹھے ہیں۔

مزیدخبریں