سگریٹ پینے والے ہو جائیں ہوشیار

Aug 23, 2022 | 12:47:PM

(ویب ڈیسک) صدارتی آرڈیننس کے تحت 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں جن میں سگریٹس پر لاگو ٹیکسز بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی منظوری دی جس کے تحت تمباکو اور سگریٹس پر 36 ارب کے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بجلی کی فی یونٹ قیمت ملک کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

اس آرڈیننس کے مطابق تمباکو اور سگریٹس پر 36 ارب کے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔ تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے کلو مقرر اور مہنگے برانڈڈ سگریٹس پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیئر ون کے 1000 سگریٹس پر ٹیکس 5900 سے بڑھا کر 6500 روپے کر دیا گیا ہے جب کہ  ٹیئر ٹو کے ایک ہزار سگریٹ پر ٹیکس 2050 روپے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: منی بجٹ، عوام پر ایک اور مہنگائی بم

مزیدخبریں