پیٹرول مہنگا کیوں کیا؟ قائمہ کمیٹی نے چیئرمین اوگرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین اوگرا سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سخت سوالات کئے گئے، چیئرمین اوگرا مسرور خان نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر وضاحتیں دیتے ہوئے کہاکہ اوگرا پی ایس او سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی قیمت کی بنیاد پرقیمتوں پر ورکنگ کرتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کسی ایک روز کی خام تیل کی قیمت پر نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عبدالقادر کی زیرصدارت ہوا جس میں چیئرمین اوگرا سمیت پیٹرولیم ڈویژن کے حکام شریک ہوئے جبکہ کمیٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چیئرمین اوگرا سے سخت سوالات کئے،اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن فدا محمد نے سوال کیا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی اور پاکستان میں مہنگی ہورہی ہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟ اس پر چیئرمین اوگرا نے کہا کہ اوگرا اپنے صارفین کا مکمل تحفظ کرتا ہے اور اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں اپنےطور پر ایک پیسہ اوپرنیچے نہیں کرسکتا۔
چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ پاکستان ضرورت کا 70 فیصد پیٹرول درآمد کرتا ہے اور 30 فیصد پیٹرول مقامی ریفائنریز بناتی ہیں، پاکستان میں 50 فیصدڈیزل درآمد ہوتا ہے اور 50 فیصد مقامی ریفائنریاں بناتی ہیں،اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نہیں لگتا حکومت پیٹرولیم مصنوعات سستی کرپائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،شہباز گل کی جگہ نیا چیف آف سٹاف مقرر کردیا