ثانیہ مرزا یو ایس اوپن سے باہر ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بازو پر چوٹ لگنے کے بعد یو ایس اوپن سے باہر ہوگئی ہیں۔اس بارے میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اسٹوری لگا کراپنے مداحوں کو بتایا۔
تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ میرے پاس ایک بری خبر ہے، دو ہفتے قبل کینیڈا میں کھیلتے ہوئے میرے بازو پرچوٹ لگ گئی تھی اور مجھے رپورٹ آنے تک اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ مجھے اتنی بری چوٹ لگی ہے کہ میں کچھ ہفتوں تک ٹینس نہیں کھیل سکوں گی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ یو ایس اوپن سے بھی باہر ہو گئی ہیں۔ثانیہ مرزا نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ یہ بہت مشکل وقت ہے، اس سے ان کی ریٹائرمنٹ کے ارادوں میں بھی کچھ تبدیلی آئے گی اور وہ اپنے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں آگاہ کرتی رہیں گی۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار پاکستان کے مشہور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہے ان کا ایک بیٹا بھی ہے وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی سرگرمیاں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے ساتھ بانٹتی رہتی ہیں۔