برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر ،عمران خان کا معاہدہ سامنے آگیا

Aug 23, 2022 | 15:23:PM

Read more!

(24 نیوز )پاکستان اور برطانیہ مجرمان کی حوالگی کے حوالے سے متفق ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟  کیا نواز شریف کو اس معاہدے کے تحت واپس لایا جا سکتا ہے؟ بڑا انکشاف ہوگیا ۔

پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے مجرمان کے تبادلے کے حوالے سے ایک نیا قانون پاس کیا تھا ،اسی کے تحت برطانیہ سے معاہدہ بھی کیا گیا ،اسی معاہدے کے  تحت شریف واپس آجائیں گے ،عمران خان ان کی واپسی کو سازش سے نہیں جوڑ سکیں گے۔اگر جوڑیں گے تو غلط ہوگا ۔لیکن اب میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کررہا ہوں کیونکہ میں نے اب پورا معاہدہ پڑھا ہے۔

ضرور پڑھیں :ہانیہ عامر نے ''میر ے ہمسفر '' کی کامیابی کا راز بتا دیا

انہوں  نے کہا ہے کہ پورا معاہدہ تفصیل سے پڑھنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس معاہدے کا زیادہ تعلق ان پاکستانیوں سے ہے جو برطانیہ میں غیر قانونی پناہ لیے ہوئے،عمران خان صاحب نے اس معاہدے کے برطانیہ کو فائدہ پہنچایا ہے جس پر برطانوی خوش ہیں ۔

برطانیہ سے اب ایک سال میں 50 سے 60 ہزار پاکستانیوں کو کوئی بہانہ بنا کر ڈی پورٹ کردیے جائیں گے،ایکسڈریشن کا معاہدہ ابھی نہیں ہوا ،یہ اور چیز تھی ،عمران خان وہ نہیں کرسکے جس کے دعوے کررہے تھے ۔

مزیدخبریں