پولیس کا شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہباز گل کے فلیٹ سے موبائل فون اور یو ایس بی برآمد ہونے کے معاملے پر پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کے مقدمے کا معاملہ: کپتان کا پی ڈی ایم پر جوابی وار
پولیس ذرائع کے مطابق پسٹل کی ملکیت کے حوالے سے ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرنے پر شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے دو آئی فون اور ایک سیٹلائٹ فون برآمد ہوا، پی ٹی آئی رہنما کے کمرہ سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور سیٹلائٹ فون فرانزک کیلئے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضابطہ کی کارروائی کے بعد موبائل فونز فرانزک کیلئے بھجوائے جائیں گے۔ شہباز گل کے کمرہ سے برآمد ہونے پسٹل کی ملکیت کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔