سابق وزیر خزانہ کا جہانگرین ترین کے حوالے سے بڑا انکشاف

Aug 23, 2022 | 16:11:PM

(ویب ڈیسک ) سابق وفاقی وزیؒرخزانہ شوکت ترین ک نے جہانگرین ترین کے بارے میں بڑا انکشاف کرڈالا ۔ جہانگیر ترین نے پارٹی میں واپس آنے سے متعلق کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ انہوں نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی,ان کا  کہناتھا کہ ملاقات میں جہانگیر ترین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، ملاقات کے دوران سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریوں میں کوئی کمی نہیں آئی، انہوں نے پارٹی میں واپس آنے سے متعلق کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی، وہ اس وقت پارٹی میں واپس آنے کی سوچ بھی نہیں رکھتے۔

ضرور پڑھیں :برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر ،عمران خان کا معاہدہ سامنے آگیا

پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، بجلی کے بل لیے لوگ سڑکوں پر ہیں، پانچ منی بجٹ آچکے ایک اور آنے والا ہے ترسیلات زرمیں کمی ہوئی ہے اور تجارتی خسارہ 4ارب سے زائد ہوگیا ہے۔ ہمارے دور میں 2، 4 ارب ادھر اُدھر ہونے پر پوچھا جاتا تھا، اب آئی ایم ایف حکمرانوں سے کیوں نہیں پوچھتا۔ شوکت ترین کا مزیدکہنا تھا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے عبوری حکومت کے قیام میں مدد کے لئے تیار ہیں۔

یاد رہے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان میں اس وقت دوریاں پیدا ہوئیں جب شوگر سکینڈل سامنے آیا تھا ۔یہ دوریاں عمران خان کی حکومت ختم کے باعث بھی بن گئی تھیں 

مزیدخبریں