(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہوگئیں۔اس حوالے سے اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج میں بلیو پاسپورٹ، ویزا پر دبئی روانہ ہوگئی۔
اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخالفین اس بار بھی شرمندہ رہے اور منہ کی کھانا پڑی، روک سکو تو روک لو۔تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ پر پروپیگنڈا کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ بطور سابق ممبر قومی اسمبلی فردوس عاشق اعوان کا استحقاق تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل انہیں دبئی جانے والی فلائٹ سے اتار لیا گیا تھا، تاہم اب وہ بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہوگئیں۔