سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی 

Aug 23, 2022 | 23:59:PM
بلدیاتی الکیشن ملتوی
کیپشن: پولنگ سٹیشن کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 28 اگست کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کی سفارش پرالیکشن ملتوی کئے گئے۔الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے 24 اگست کو اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ اور کراچی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔بلدیاتی انتخابات موخر ہونے والے اضلاع میں میٹاری، ٹنڈوآلہ یار کے علاوہ حیدر آباد ، ٹنڈو محمد خان ، جامشور، دادو ، بدین ، سجاول اور ٹھٹھہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکی ہدایت