بین الاضلاعی سفرکرنیوالے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد پولیس نے بین الاضلاعی سفرکرنے والے مسافروں کی حفاظت کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا،یہ اقدام موٹروے پر حالیہ حادثات اور ان میں سے 18 افراد کی شناخت نہ ہونے پر اٹھایا گیا۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ نئے ہدایت نامے پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی، چیف ٹریفک آفیسر، زونل ڈی پی اوز عمل درآمد کروائیں گے، بس اڈوں کے انچارج سے اڈوں اور مسافروں کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی،روزانہ مسافروں کی تفصیلات کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بس اڈوں پر پارکنگ کے قانون کو ہر صورت نافذالعمل بنایا جائے گا،بس اڈوں کیلئے الگ جگہیں مختص کی جائیں گی،تمام موجودہ بس اڈوں کی جیو ٹیگنگ کے بعد ان کا اندراج جی آئی ایس نظام میں کیا جائے گا،تمام مسافروں کا ریکارڈ ہوٹل آئی نظام میں اندراج کیا جائے گا۔ترجمان نے کہاکہ بس اڈوں پر ٹریفک کے انتظامات کی نگرانی سیف سٹی کے ذریعے کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی