(زین مدنی)اداکارہ ریشم نے خود پر پکچرائز ہونے والے گانے کے متعلق خود ہی بتادیا ہے۔
اداکارہ ریشم اور گلوکارہ سائرہ نسیم کی ملاقات ہوئی،دوران ملاقات اداکارہ ریشم نے سائرہ نسیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گایا ہوا گانا ’’دل توڑ کے نہ جا مجھے چھوڑ کے نہ جا‘‘ مجھ پر پکچرائز ہونے والا میرا پسندیدہ گانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین کے نئے فوٹوشوٹ نے مداحوں کے دل موہ لیے
دونوں سپر اسٹارز کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ،دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا،مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کی،پاکستانی شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات کی اور ان کے حل کیلئے عزم ظاہر کیا۔اداکارہ ریشم نے ملاقات کے دوران اقبال حسین کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔