(ویب ڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھ اسٹریک کی رواں برس مئی میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔
زمبابوے کے کپتان شین ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے بھی ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
ہنری اولنگا نے اپنے سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کو زمبابوے کا گریٹ آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کھیلا، دوسری طرف مجھے دیکھا جب میرا بولنگ اسپیل ختم ہو جائے۔
مزید پڑھیں: بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں، محسن نقوی
ہیتھ اسٹریک 100 وکٹیں لینے والے زمبابوے کے پہلے بولر تھے، اُنہوں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔
ہیتھ اسٹریک نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت کی، اُنہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔